
رحیم یارخان ( ویب ڈیسک) ڈی پی او عرفان علی سموں نے کہا ہے کہ عوام کی جان ومال کا تحفظ، جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی تھانہ کی سطح پر میرٹ اور انصاف کی فراہمی یقینی رکھی جائے گی، کسی بھی شہری سے نا انصافی نہیں ہونے دیں گے محکمہ میں احتساب کا عمل جاری رکھا جائے گا، تمام جرائم پیشہ عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کریں خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم ناقابل معافی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع بھر کے پولیس افسران سے تعارفی اور کرائم میٹنگ کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ تمام پولیس افسران ہارڈ کور پولیسنگ کو اپناتے ہوئے ضلع بھر میں امن و امان کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے عوام جان و مال کا تحفظ کا فریضہ سر انجام دیتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کو یقینی بنایا جائے اور تھانہ کی سطح پر میرٹ اور انصاف کی فراہمی بھی یقینی بنائی جائے، انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں کسی بھی شخص کو ظلم اور ناانصافی کا شکار نہیں ہونے دیں گے، انہوں نے پولیس افسران سے کہا کہ منشیات فروش معاشرہ کے ناسور ہیں ان کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے انہیں کیفر کردار تک پہنچانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے، انہوں نے مجرمان اشتہاریوں، عدالتی مفروروں، قحبہ خانے چلانے والوں، جواریوں سمیت تمام جرائم پیشہ عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپناتے ہوئے کارروائیاں تیز کرنے کا حکم دیا، انہوں نے قتل، اقدام قتل و دیگر سنگیں جرائم کی روک تھام اور ایسے مقدمات کو جلد ٹریس کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری یقینی بنانے اور مقدمات کو میڑت کی بنیاد پر چالان کرتے ہوئے عدالتوں سے سزا یابی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی، انہوں نے کہا کہ خواتین اور بچوں کے خلاف ہونے والے جرائم کو ناقابل معافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ پولیس افسران ایسے جرائم پر بلا تاخیر کارروائی عمل میں لائیں گے اور کسی قسم کی کوتاہی لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی، نیشنل ایکش پلان پر اس کی روح کے مطابق عمل درآمد جاری رکھنے کی ہدایت کی، میٹنگ کے آغاز پر انہوں نے میٹنگ میں شامل اے ایس پی صادق آباد انعام اللہ، ڈی ایس پی بھونگ محمد اشرف قریشی، ڈی ایس پی خان پور اظہر اقبال، ڈی ایس پی لیاقت پور فخر زمان خان، ڈی ایس پی لیگل رانا محمد رزاق، ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم خالد محمود، ایس ایچ اوز تھانہ اے ڈویژن مزمل اسحاق، بی ڈویژن احمد نواز چیمہ، سی ڈویژن شاداب اصغر، ائیر پورٹ سجاد حسین، آب حیات فراز انشاء مزاری، صدر رحیم یارخان احمد رضا، کوٹسمابہ سجاد علی، رکن پور محمد اعجاز، منٹھار عمر محمود، اقبال آباد ہدایت اللہ، سٹی صادق آباد محمود الحسن، صدر صادق آباد شفاقت علی، احمد پور لمہ صداقت علی، بھونگ محمد رمضان، ماچھکہ وقاص اللہ دتہ، سٹی خان پور شکیل احمد، صدر خان پور محمد عارف، ظاہر پیر آفتاب احمد، سہجہ قیصر عباس، اسلام گڑھ خالد محمود، لیاقت پور سمیع اللہ، تبسم شہید کاشف علی، شیدانی محمد یونس، پکالاڑاں محمد تنویر رضا اور ترنڈہ محمد پناہ منظور احمد، انچارج سکیورٹی حسین رضا نظامی، ریڈر شبیر احمد، انچارج آئی ٹی قمبر حسین نقوی، پی اے طاہر حسن اور او ایس آئی و پی آر او ٹو ڈی پی او سیف علی وینس سے ان کی سیٹس پر جا کر مصافحہ کرتے ہوئے تعارف حاصل کیا، قبل ازیں صبح دفتر پہنچنے انچارج ہائے برانچز ڈی پی او آفس نے انہیں خوش آمدید کہا اور پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی اور انہوں نے فوری طور پر برانچ انچارجز سے مختصر میٹنگ کرتے ہوئے کہا کہ پولیس افسران نیک نیتی اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ فرائض منصبی سر انجام دیں، بد نیتی اور بد عنوانی کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی محکمانہ احتساب کا عمل جاری رہے گا، اچھا کام کرنے والوں کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کی جائے گی۔