وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کی طبیعت ناساز، اسپتال منتقل

فیصل آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کی طبیعت ناساز ہونے پر انہیں اسپتال  منتقل کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کی طبیعت ناساز ہونے پر انہیں فیصل آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لایا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ رانا ثنا اللہ کو بخار اور بلڈ پریشر کم ہونے کی شکایت ہوئی، بلڈپریشر اورطبیعت بہتر ہونے پر اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔