رحیم یار خان(ویب ڈیسک)ڈپٹی کمشنر خرم پرویز نے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو حفاظتی قطرے پلا کر ضلع میں انسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیا۔
اس موقع پر ڈی ایچ او ڈاکٹرلیاقت چوہان ، عالمی ادارہ صحت کے نمائندے ڈاکٹر عمر فاروق و دیگر محکمہ ہیلتھ کے افسران موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے بچوں کو قطرے پلائے اور انکی انگلیوں پر ویکسین پینے کے تصدیقی سیاہی کے نشانات لگوائے ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میں انسداد پولیو کی خصوصی مہم باقاعدہ 3 فروری سے شروع ہو گی، ضلع میں پانچ سال تک کی عمر کے ۱۱ لاکھ سے زائد پانچ سال سے کم عمر بچوں کو حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے ،انسداد پولیو کی خصوصی مہم کو سو فیصد کامیاب بنانے کیلئے تمام تر انتظامات مکمل ہیں،والدین اپنے چھوٹے بچوں کو حفاظتی قطرے لازمی پلائیں،ہماری اجتماعی کوشش سے ہی اس موذی مرض سے چھٹکارا ممکن ہے ۔
ڈپٹی کمشنر خرم پرویز نے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو حفاظتی قطرے پلا کر ضلع میں انسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیا