
رحیم یار خان [ ویب ڈیسک ]ڈپٹی کمشنر خرم پرویز کی ہدایت پر محکمہ سول ڈیفنس کی کسٹم حکام کے ہمراہ ایرانی تیل کے خلاف کارروائی ،کے ایل پی روڈ میانوالی قریشیاں کے مقام پر ایرانی تیل کی بڑی مقدار تحویل میں لے لی،سول ڈیفنس اور کسٹم حکام نے علی رضا فلنگ اسٹیشن پر کارروائی کرتے ہوئے پمپ اور ٹینک کو سیل کر دیا
ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر محکمہ سول ڈیفنس ، کسٹم حکام نے رات دو بجے کے ایل پی روڈ پر ایرانی تیل کی بڑی مقدار تحویل میں لی۔ ڈی او سول ڈیفنس یسین ملک نے بتایا کہ1 لاکھ لیٹر سے زائد ایرانی تیل علی رضا فلنگ اسٹیشن پر سٹور کیا گیا تھا۔ خفیہ ادارے کی اطلاع پر ڈپٹی کمشنر نے فوری کارروائی کی ہدایت کی تھی جس پر عملدرآمد کرتے سول ڈیفنس اور کسٹم حکام نے مشترکہ کارروائی کی اور موقع پر موجودایرانی پیٹرولیم مصنوعات کو تحویل میں لیتے ہوئے پیٹرول پمپ اور ٹینکرز کو سیل کردیا جبکہ مالکان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں ایرانی تیل کے خلاف بھر پور کریک ڈائون کا آغاز کیا گیا ہے۔
