ضلع میں ”مریم کی دستک پروگرام“کا آغاز

رحیم یار خان( ویب ڈیسک) ضلع میں ”مریم کی دستک پروگرام“کا آغاز کر دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنرخرم پرویز نے فیسلیٹیٹرز (معاونین)میں کٹس تقسیم کر کے پبلک سروس ڈیلیوری کا آغاز کیا۔ اس موقع پر ایس این اے جام محمد نعیم سمیت ر دیگر متعلقہ افسر بھی موجو دتھے۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ”مریم کی دستک“ ایپ وزیراعلیٰ پنجاب کا عوام کوانکی دہلیز پر سروسز پہنچانے کا انقلابی اقدام ہے۔ایپ کے ذریعے شہریوں کو ڈومیسائل، ٹوکن ٹیکس، برتھ سرٹیفکیٹ سمیت دیگر خدمات گھر بیٹھے حاصل ہوں گی۔ اس پروگرام کی بدولت نوجوانوں میں روزگار کے مواقع میسر آئیں گے ابتدائی طور پر ضلع میں 35 فیسلیٹیٹرز کے ساتھ پروگرام کا آغاز کیا گیا ہے۔حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق تمام فیسلیٹیٹرز اپنے فرائض احسن طریقے سے انجام دیں تاکہ عوام کو بہتر خدمات میسر آسکیں۔ اس ایپ کے تحت شہریوں کو سرکاری دستاویزات کی فراہمی اب بغیر قطار اور انتظار کے دستیاب ہونگی۔