ضلعی اوور سیز پاکستانیز کمیٹی کا اجلاس ، تفصیلی جائزہ

رحیم یار خان ( ویب ڈیسک)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو)قندیل فاطمہ میمن کی زیر صدارت ضلعی اوور سیز پاکستانیز کمیٹی کا اجلاس منعقد ہواجس میں تارکین وطن کی جانب سے مختلف مسائل و شکایات کے حوالہ سے اوور سیز کمیٹی میں دائر درخواستوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔کمیٹی میں اوور سیز کی چار درخواستوں کا جائزہ لیا گیا جس میں سے دو کو موقع پر نمٹا دیا گیا۔ایس این اے جام محمد نعیم نے ضلعی اوور سیز کمیٹی میں دائر کیسز بارے بریفنگ دی۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو)نے تارکین وطن کی جانب سے دائر درخواستوں کی سماعت کرتے ہوئے کہا کہ تارکین وطن ہمارے ملک کا اثاثہ ہیں جو دیار غیر میں محنت و لگن سے کام کرتے ہوئے ملکی معیشت کی مضبوطی میں اپنا اہم کردار ادا کر رہے ہیں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گااور حکومت و ادارے اس ضمن میں سنجیدگی سے اقدامات کر رہے ہیں تاکہ بیرون ملک مقیم زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری اپنے ملک میں کر سکیں۔انہوں نے مختلف کیسز کے حل کے لئے فوری کارروائی کرکے متعلقہ محکموں کو رپورٹ فراہم کرنے کی ہدایت کی۔