ڈسٹرکٹ پریس کلب (رجسٹرڈ) رحیم یار خان کے الیکشن 2025ء میں فرینڈز جرنلسٹ پینل گروپ نے میدان مار لیا۔ چوہدری محمد شہباز صدراورملک ظہیر انورجنرل سیکرٹری سمیت پوراپینل بھاری اکثریت سے منتخب ہوگیا
انتخابات میں ممبران پریس کلب نے بھرپورطریقے سے اپناحق رائے دہی استعمال کیا اورجمہوری عمل کومثالی قراردیا۔ الیکشن کاانعقاد گزشتہ روزڈسٹرکٹ پریس کلب میں ہواجس میں صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک بغیرکسی وقفے کے پولنگ کا عمل جاری رہاممبران نے انتخابی عمل میں جوش وخروش سے حصہ لیاانتخابات کو صاف اورشفاف بنانے کے لیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے گئے تھے سینئرممبرالیکشن کمیٹی افتخارحسین چوہدری، ممبرالیکشن کمیٹی اویس اسلم نے بھرپورطریقے اپنے فرائض سرانجام دیے، ڈپٹی کمشنرخرم پرویزکی جانب سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل عرفان انورنے بطورآبزرور الیکشن کی نگرانی کی، چیف سیکورٹی آفیسرحسین رضانظامی، ڈی ایس پی سٹی چوہدری محمد آصف اورسٹی سرکل کے تمام ایس ایچ اوزبھی موقع پرموجود رہے تاکہ پولنگ کا عمل پُرامن ماحول میں مکمل ہوپولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعدالیکشن کمیٹی کے ممبران افتخار حسین چوہدری اور اویس اسلم آبزرورایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل عرفان انورکی موجودگی میں حتمی نتائج کا اعلان کیاجس کے مطابق صدرچوہدری محمد شہباز، جنرل سیکرٹری ملک ظہیر انور، سینئرنائب صدرنذر عباس رند، نائب صدرمحمد اصغر جیلانی، جوائنٹ سیکرٹری محمد طارق گوندل، انفارمیشن سیکرٹری ارسلان شوکت مہاندرہ، جبکہ محمدصدیق بلوچ فنانس سیکرٹری، ممبران مجلس عاملہ میں راجہ محمد شاہد، محمد صادق ضیاء، غلام حیدر منگریو، محمد عامر، نورمحمد سومرواورخالد جمیل، محمدسہیل پاشا، رانااعزازاحمدمنتخب ہوئے جس پرممبران پریس کلب نے خوشی کا اظہار کیا اور نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی۔ نتائج کے اعلان کے بعد صدرچوہدری محمد شہبازاورجنرل سیکرٹری ملک ظہیرانورنے خطاب کرتے ہوئے ممبران پریس کلب کا شکریہ ادا کیاانہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ سب کو ساتھ لے کر چلیں گے اورکلب کی ترقی اور ممبران کی فلاح و بہبودکوترجیح دیں گے فرینڈزجرنلسٹ پینل کے قائدین کاشکریہ اداکیااورکہاکہ وہ ڈسٹرکٹ پریس کلب کی جدید خطوط پرتعمیر و ترقی کے لیے جامع منصوبہ بندی کریں گے اس کے علاوہ، ممبران کو درپیش مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے تاکہ صحافی برادری کو درپیش چیلنجزکامؤثرحل نکالاجا سکے۔ اس موقع پرسابق صدورراناامتیاز، میاں احسان الحق، صدرقیصرغفورچوہدری، راؤنعمان اسلم، سرپرست اعلیٰ وسابق جنرل سیکرٹری جی ایم حیدرودیگرنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اللہ تعالیٰ کاشکرہے کہ آج فرینڈزجرنلسٹ پینل نے مثالی کامیابی حاصل کی ہے امیدہے کہ نومنتخب پینل صحافیوں کی فلاح وبہبود، پریس کلب کی تعمیروترقی اورکمیونٹی کے اتحادواتفاق کے لیے بہترین کام کریں گے انہوں نے کہاکہ الیکشن ایک جمہوری عمل ہے جواختتام کوپہنچاآج کے بعدپریس کلب کے تمام ممبران نومنتخب قیادت کے شانہ بشانہ اکٹھے ہیں ہم امیدکرتے ہیں کہ ہمارے مدمقابل دوست بھی اس پینل کواپناپینل سمجھ کران کے بازوبنیں گے۔ واضح رہے کہ ڈسٹرکٹ پریس کلب کے انتخابات سال برائے 2025ء میں فرینڈزجرنلسٹ پینل اورپروفیشنل جرنلسٹ الائنس نے اپنے اپنے پینل کے ساتھ انتخابات میں حصہ لیاجبکہ فاروق احمدسندھونے بطورصدارتی امیدوارحصہ لیاجنہوں نے بعدازاں چوہدری محمدشہبازکی حمایت کااعلان کردیا