
رحیم یارخان (ویب ) ڈیسک الیکشن ڈسٹرکٹ پریس کلب سال 2025ء، فرینڈز جرنلسٹ پینل کے امیدواران نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے، گذشتہ روز فرینڈز جرنلسٹ پینل کے سرپرست اعلیٰ جی ایم حیدر، میاں جمیل اظہر، گروپ لیڈرز فاروق احمد سندھو، قیصر غفور چوہدری، جاوید اقبال، عمران مقصود، عاصم صدیق، رائونعمان اسلم ودیگر نے امیدواران صدر چوہدری محمد شہباز، سینئر نائب صدر نذر عباس، نائب صدر اصغر جیلانی، جنرل سیکرٹری ملک ظہیر انور، جوائنٹ سیکرٹری چوہدری طارق گوندل، فنانس سیکرٹری محمد صدیق بلوچ، انفارمیشن سیکرٹری ارسلان شوکت مہاندرہ، مجلس عاملہ سے نور محمد سومرو، چوہدری محمد حفیظ، سکندر زماں، خالدجمیل، سہیل پاشا، صادق ضیاء، محمد عامر، راجہ شاہداعجاز، فاروق احمد سندھو ودیگر امیدواران کے کاغذات نامزدگی چیئرمین الیکشن کمیٹی جاوید اقبال، ممبران چوہدری افتخار حسین اور اویس اسلم کو جمع کروائے، کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد سرپرست اعلیٰ جی ایم حیدر، صدارتی امیدوار چوہدری محمد شہباز اور جنرل سیکرٹری ملک ظہیر انور نے کہاکہ فرینڈز جرنلسٹ پینل عامل صحافیوں کا گروپ ہے جس کی خدمات پریس کلب کی تعمیر و ترقی اور ممبران کی فلاح و بہبود کے حوالے سے مثالی اور تاریخی اہمیت رکھتی ہیں، انہوں نے کہاکہ ممبران پریس کلب بخوبی آگاہ ہیں کہ عامل صحافیوں کا گروپ فرینڈز جرنلسٹ پینل ہی ہے جو حقیقی معنوں میں مثبت صحافت کے فروغ کے لیے کوشاں ہے، انشاء اللہ ڈسٹرکٹ پریس کلب انتخابات میں ممبران واضح اکثریت سے فرینڈز جرنلسٹ پینل کے امیدواران کو ووٹ دے کر پورے پینل کو کامیاب کرائیں گے، انہوں نے کہاکہ 30 دسمبر فرینڈز جرنلسٹ پینل کی کامیابی کا دن ثابت ہو گا اور انشاء اللہ خدمت کا سلسلہ تسلسل کے ساتھ جاری رکھیں گے۔
