اسسٹنٹ کمشنر وقاص ظفر کا نیو غلہ منڈی میں محکمہ زراعت توسیع کی جانب سے کسانوں کی سہولت کے لئے قائم سینٹر کا دورہ

رحیم یار خان: ڈپٹی کمشنر شکیل احمد بھٹی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر وقاص ظفر کا نیو غلہ منڈی میں محکمہ زراعت توسیع کی جانب سے کسانوں کی سہولت کے لئے قائم سینٹر کا دورہ، کسان سہولت سینٹر میں کھاد، زرعی ادویات، بیج و دیگر سہولیات کا جائزہ لیا۔محکمہ زراعت افسران نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کسان سہولت سنٹرز پر کھاد و زرعی ادویات وافر مقدار میں موجود ہیں جو کسانوں کو سرکاری نرخوں پر میا کی جا رہی ہیں۔