اسلام آباد۔8دسمبر (اے پی پی):شام میں جاری پیش رفت اور بدلتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر وزارت خارجہ نے شام میں پاکستانیوں کی سہولت کے لئے اپنے کرائسس مینجمنٹ یونٹ کو فعال کردیا ہے۔
دفتر خارجہ کی جانب سے ہفتہ کے روز جاری ہونے والی ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ وزارت نے شام میں مقیم پاکستانی شہریوں اور ان کے اہل خانہ سے کہا ہے کہ وہ مندرجہ ذیل ٹیلی فون / ای میل پر سی ایم یو cmu1@mofa.gov.pk اور فون نمبر 051-9207887پر رابطہ میں رہیں۔
دریں اثنا دمشق میں پاکستانی سفارت خانہ شام میں پاکستانی شہریوں کی سہولت کے لیے سرگرم عمل ہے۔ دمشق میں پاکستانی سفارت خانہ سے رابطے کے لئے موبائل فون /واٹس ایپ +963 987 127 822، +963 990 138 972 *ای میل*: parepdamascus@mofa.gov.pk پر رابطہ کیا جا سکتا ہے