
رحیم یارخان (ویب ڈیسک ) دو شہید کانسٹیبلان کے اہلخانہ کو 2 کروڑ 70 لاکھ مالیت کے گھر مہیا کر دئیے گئے، کانسٹیبلان غلام حسین اور محمد قاسم تھانہ ماچھکہ کے علاقہ پولیس مقابلہ کے دوران جام شہادت نوش کر گئے تھے، ایس پی انویسٹی ارسلان زاہد نے شہداء کے ورثاء سے ملاقات کرتے ہوئے گھروں کی چابیاں حوالے کیں۔ تفصیل کے مطابق 29 نومبر 2023 کے روز تھانہ ماچھکہ کے علاقہ میں کچہ کے خطرناک ڈاکوؤں کے خلاف جرات اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے پولیس پارٹی میں شامل کانسٹیبلان غلام حسین اور محمد قاسم جام شہادت نوش کر گئے تھے جن کے اہل خانہ کو دیگر مروجہ پولیس پیکج دے دیا گیا تھا جبکہ اس سلسلہ میں شہداء کے اہل خانہ کو گھروں کی فراہمی بھی کیا جانا تھی جو کہ آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور اور ڈی پی او رضوان عمر گوندل کی کاوشوں سے حکومت پنجاب سے منظوری کے بعد گزشتہ روز ایس پی انویسٹی گیشن ارسلان زاہد نے شہداء کے اہلخانہ سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں فی کس 1 کروڑ 35 لاکھ کے حساب سے دونوں شہداء کی فیملیز کو کل 2 کروڑ 70 لاکھ روپے مالیت کے دو گھر ان کے حوالے کرتے ہوئے ان کے صبر و استقامت کو سلام پیش کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔