رحیم یار خان ( ویب ڈیسک)ڈپٹی کمشنر خرم پرویز کی زیر صدارت حکومت پنجاب کے پروگرام ”ستھرا پنجاب“اور بلدیاتی اداروں کو حکومت پنجاب کی ہدایت پر نجی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے حوالہ کرنے بارے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں سی ای او بہاولپورویسٹ منیجمنٹ کمپنی محمد نعیم، اسسٹنٹ کمشنرز فیض فرید، راشد اقبال، ابراہیم کھر، چیف آفیسر ضلع کونسل چوہدری محمد شفیق، ایس این اے جام محمد نعیم سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
ڈپٹی کمشنر خرم پرویز کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ضلع کی تمام میونسپل کمیٹیز کو ون یونٹ بناتے ہوئے ہر تحصیل میں ایک میونسپل کمیٹی کام کرے گی جسے نیلامی میں کامیاب بولی دینے والے کے سپرد کیا جائے گااور کامیاب کنٹریکٹرز اپنی تحصیل میں شہری و دیہی علاقوں کی حکومتی پالیسی کے تحت صفائی، ستھرائی کے ذمہ دار ہوں گے اس ضمن میں وہ تحصیل کی شہری و دیہی آبادی کے تناسب سے ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی افرادی و مشینری قوت میں اضافہ کریں گے۔ابتدائی طور پر لیاقت پور اور صادق آبادتحصیلوں کو آؤٹ سورس کیا جا رہا ہے۔
ڈپٹی کمشنر خرم پرویز نے کہا کہ بلدیاتی اداروں کو ویسٹ منیجمنٹ کمپنیز کے حوالہ کرنے کے بہتر نتائج سامنے آئیں گے تاہم متعلقہ تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز اور میونسپل افسران نجی ویسٹ منیجمنٹ کمپنیز کی کار کردگی کو مانیٹر اور حکومتی صفائی ستھرائی کے حوالہ سے حکومتی گائیڈ لائن پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں گے۔
ڈپٹی کمشنر خرم پرویز کی زیر صدارت حکومت پنجاب کے پروگرام ”ستھرا پنجاب“اور بلدیاتی اداروں کو حکومت پنجاب کی ہدایت پر نجی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے حوالہ کرنے بارے اقدامات کا جائزہ لیا گیا