از دفتر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رحیم یارخان
پریس ریلیز
مورخہ 06 اکتوبر 2024
رحیم یارخان (ویب ڈیسک ) کچہ ماچھکہ میں پولیس اور مسلح ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ایس ایچ او رانا رمضان کی شہادت میں ملوث دو خطرناک بین الصوبائی ڈاکو ہلاک، اسلحہ برآمد، آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور کی ڈی پی او رضوان عمر گوندل اور ٹیم کو کامیاب کارروائی پر شاباش۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ شب پولیس کو کچہ ماچھکہ کے علاقہ سکندر چاچڑ میں مسلح ملزمان کی موجودگی کی اطلاع ملی جس پر ایس ایچ او تھانہ ماچھکہ انسپکٹر جام محمد اعجاز، ایس ایچ او بھونگ نوید نواز واہلہ اور انچارج سی آئی اے سیف اللہ ملہی کچہ ایس او پی کے مطابق بھاری پولیس، نفری، ایلیٹ ٹیمز، بکتر بند گاڑیوں، لانگ رینج ویپنز اور نائٹ ویژن ٹیلی سکوپ سے مسلح و آراستہ ہ ہوتے ہوئے نشاندہی شدہ علاقہ میں انٹیلی جنس بیسڈ ٹارگیٹڈ کارروائی کے لیے موقع پر پہنچے تو مسلح ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی جس پر پولیس نے کوئیک رسپانس کے ساتھ موئثر حکمت عملی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جوابی کارروائی کا آغاز کر دیا جس پر مسلح ملزمان اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہو گیا، فائرنگ تھمنے پر پولیس کے سرچ آپریشن کے دوران دو کس ہلاک شدگان کی نعشیں اور ان کے ساتھ دو عدد کلاشن کوفس اور سینکڑوں زندہ و چلیدہ روند ملے جنہیں قبضہ پولیس میں لے لیا گیا ہلاک ڈاکوؤں کے بقیہ ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے، ہلاک ملزمان کی پڑتال ریکارڈ پر شناخت بیں الصوبائی خطرناک ڈاکوؤں سساجد بھائیو اور ساجد ملوکانی کے نام سے شناخت ہوگئی جو کہ دہشت گردی سمیت سنگیں مقدمات کے ریکارڈی اور سابق ایس ایچ او و سب انسپکٹر رانا محمد رمضان کی شہادت میں پولیس کو مطلوب چلے آرہے تھے، کامیاب کارروائی پر آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے ڈی پی او رضوان عمر گوندل اور ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا ہے کہ کچہ میں پولیس کی انٹیلی جنس بیسڈ ٹاگیٹڈ کارروائیاں جاری رہیں گی اور کچہ کو کریمینل سے پاک کر کے دم لیں گے۔
تھانہ ترنڈہ محمد پناہ پولیس نے گائے پر تشدد کا ملزم گرفتار کر لیا مقدمہ درج
رحیم یارخان (ویب ڈیسک ) ڈی پی او رضوان عمر گوندل کا نوٹس ترنڈہ محمد پناہ پولیس نے گائے پر تشدد کرکے ٹانگ توڑنے والا مرکزی ملزم گرفتار کر لیا، مقدمہ درج۔ تفصیل کے مطابق موضع بھیٹ بھتڑ کے رہائشی غضنفر ڈونہ کی گائے مبینہ طور پر ملزمان نیاز وغیرہ کے کھیت میں چلی گئی تھی جس پر ملزمان نے غضنفر ڈونہ کے گھر کے باہر بندھی ہوئی گائے کو سوٹیوں اور ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے اس کی ایک ٹانگ توڑ دی جس کا ڈی پی او رضوان عمر گوندل نے نوٹس لیا جس پر ایس ایچ او تھانہ ترنڈہ محمد پناہ انسپکٹر شبیر احمد جھورڑ اور ٹیم نے اس بیہمانہ فعل پر مدعی کی درخواست پر فوری کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمہ درج کر کے مرکزی ملزم کو ٹریس کر کے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
پولیس سکیورٹی الرٹ ضلع بھر کے چرچ ہائے میں مسیحی برادری کی پر امن عبادت کا انعقاد
رحیم یارخان ( ویب ڈیسک پولیس سکیورٹی الرٹ ضلع بھر کے چرچ ہائے میں مسیحی برادری کے عبادات اور دعائیہ تقاریب کا پر امن انعقاد۔ ڈی پی او رضوان عمر گوندل کی ہدایت پر بروز اتوار ضلع بھر کے چرچ ہائے میں بڑی تعداد میں مسیحی برادری کے افراد کی آمد پر پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات عمل میں لائے گئے تھے، جس میں پولیس افسران، جوانوں اور لیڈیز سٹاف نے مسلح و چاک و چوبند رہتے ہوئے فرائض سر انجام دئیے، اس موقع پر سپیشل برانچ، سکیورٹی برانچ و دیگر پولیس ونگز، چرچ ہائے کی جانب سے مقرر کردہ سکیورٹی گارڈز و رضاکاران نے بھی سکیورٹی کو فول پروف بنانے میں اپنا کردار ادا کیا، گشت پر مامور پولیس پارٹیز نے دوران گشت سنیپ چیکنگ کرتے ہوئے مشکوک افراد، گاڑیوں اور اشیاء کی کڑی نگرانی کی۔
پولیس کریک ڈاؤن میں 344 مجرمان اشتہاریوں و عدالتی مفروروں سمیت 889 ملزمان گرفتار 3 کروڑ سے زائد کا مال مسروقہ برآمد بڑی مقدار میں منشیات اور ناجائز اسلحہ برآمد ماہ ستمبر کی کارکردگی رپورٹ
رحیم یارخان (ویب ڈیسک ) پولیس کریک ڈاؤن میں 344 مجرمان اشتہاریوں سمیت 889 ملزمان گرفتار 3 کروڑ 70 لاکھ سے زائد کا مال مسروقہ برآمد، بڑی مقدار میں منشیات اور جاجائز اسلحہ برآمد، مقدمات درج۔ ڈی پی او رضوان عمر گوندل کی قیادت میں سرکل پولیس افسران کی زیر نگرانی ضلع بھر کے ایس ایچ اوز اور ان کی ٹیمز کا عوام کی جان ومال کے تحفظ کی خاطر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، ماہ ستمبر کے دوران پولیس کے کریک ڈاؤن میں 344 مجرمان اشتہاریوں سمیت 889 ملزمان گرفتار ہوئے جن میں 22 عدالتی مفروران بھی شامل ہیں، پولیس نے گرفتار ملزمان نے 3 کروڑ 70 لاکھ 23ہزار اور 230 روپے کا عوام کا لوٹا اور چرایا گیا مال مسروقہ برآمد کرتے ہوئے ان کے اصل مالکان کے سپرد کر دیا جس پر عوامی سماجی حلقوں نے پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا، پولیس نے اس دوران منشیات فروشوں کے خلاف کی جانے والی کارروائیوں میں 7 چالو بھٹی شراب، 10277 لیٹر شراب 557 لیٹر کچی شراب، 47 کلو 257 گرام چرس، 1080 گرام کرسٹل آئس اور 116 کلو 120 گرام بھنگ برآمد ہونے پر اور ناجائز اسلحہ کے خلاف کریک ڈاؤن میں 2 عدد کلاشن کوفس، 1 عدد رپیٹر، 8 بندوقیں، 33 پسٹل 30بور، 8 عدد پستول بارہ بور، 3 عدد کابینز اور 134 روند و کارتوس برآمد ہونے پر ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرتے ہوئے انہیں چالان جیل کیا۔
پولیس کے انسداد اغواء برائے تاوان (اینٹی ہنی ٹریپ سیلز) نے مزید چھ شہریوں کو اغواء ہونے سے بچا لیا
رحیم یارخان ( ویب ڈیسک پولیس کے انسداد اغواء برائے تاوان (اینٹی ہنی ٹریپ سیلز) نے مزید 6 شہریوں کو اغواء ہونے سے بچا لیا، چھ کے چھ افراد لڑکیوں کے جھانسہ میں آتے ہوئے ٹریپ ہو کر کچہ جانا چاہتے تھے اب تک بچائے گئے افراد کی تعداد 530 ہوگئی۔ ڈی پی او رضوان عمر گوندل کی قیادت میں پولیس کے انسداد اغواء برائے تاوان (اینٹی ہنی ٹریپ سیلز) شب و روز ملک بھر سے ٹریپ ہونے والے افراد کو اغواء برائے تاوان کا شکار ہونے سے بچانے میں مصروف عمل میں پولیس نے تازہ ترین کارروائی میں ایڈونس انفارمیشن رپورٹ پر گجرانوالہ کے ذیشان، شیخوپورہ کے نبیل، کوئٹہ کے علاؤالدین، کراچی کے نجیب اللہ، نارووال کے صداقت اور عمر کوٹ کے نور حسن کو کچہ جانے سے روکتے ہوئے اغواء برائے تاوان کا شکار ہونے سے بچا لیا، یہ سب افراد کچہ کے ڈاکوؤں کی جانب سے لڑکیوں کے جھانسہ میں آتے ہوئے انہیں ملنے کچہ میں جانا چاہتے تھے، اب تک ملک بھر سے ٹریپ ہونے والے 530 شہریوں کو رحیم یارخان پولیس اغواء ہونے سے بچا چکی ہے، ڈی پی او رضوان عمر گوندل کا کہنا ہے کہ لوگ سوشل میڈیا اور موبائل فون رابطوں پر لالچ اور جھانسہ کا شکار ہو کر کسی انجان سے ملنے کے لیے ہرگز سفر نہ کریں نہیں تو بڑی مصیبت میں پھنس جائیں گے، اپنے تعلق داروں، رشتہ داروں، شناساؤں تک محدود رہیں اور محفوظ رہیں۔
تھانہ سٹی لیاقت پور پولیس نے 10 سالہ بچے کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا مقدمہ درج
رحیم یارخان ( ویب ڈیسک)تھانہ سٹی لیاقت پور پولیس نے 10 سالہ بچے کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار کر لیا، مقدمہ درج۔ تفصیل کے مطابق جندو پیر کالونی نمبر 3 میں شادی کی تقریب تھی اس دوران چھ کس مسلح افراد محمد شبیر کے گھر کے سامنے کھڑے تھے جنہیں منع کیا گیا تو طیش میں آکر ایک کس نے فائر کر دیا جو کہ شبیر احمد کے دس سالہ بیٹے کی چھاتی میں لگا شبیر احمد کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرتے ہوئے ایس ایچ تھانہ سٹی لیاقت پور عبدالسمیع نے مقدمہ درج کرتے ہوئے اپنی ٹیم کے ہمراہ ایک کس ملوث ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا ہے بقیہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
پبلک ریلیش آفیسر ڈسٹرکٹ پولیس رحیم یار خان