ملک بھر میں 4 اگست یوم شہداءپولیس کے طور پر منایا جاتا ہے

ویب ڈیسک:
رحیم یار خان : ترجمان پولیس کے مطابق ڈی پی او عمران احمد ملک کی ہدایت پر ضلع بھر میں یوم شہداءپولیس کی تقریبات کے انعقاد کاآغاز بھر پور طریقے سے کیا گیا۔ملک بھر میں 4 اگست یوم شہداءپولیس کے طور پر منایا جاتا ہے ،شہداء کی یاد میں شمعیں روشن کرکے یوم شہدائ پولیس کی تقریبات کا آغاز کیا گیا۔
شہداءپولیس کی یاد میں تحصیل صادق آباد، رحیم یار خان، خان پور اور لیاقت پور میں شمعیں روشن کی گئیں،سرکلز کی تقریبات میں ایس ڈی پی اوز و ایس ایچ اوز ، ورثاء شہداءپولیس سمیت، سول سوسائٹی کے افراد نے شرکت کی۔تحصیل خانپور میں ڈی ایس پی اظہر اقبال کی جانب سے شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب کے اختتام پر تمام شرکاء کو پر تکلف کھانا پیش کیا گیا۔ سینٹرل پبلک سکول خانپور نے شہداءکے بچوں کو بکس ،یونیفارم اور تعلیمی سہولیات کی مفت فراہمی بارے اعلان کیا گیا۔خانپور سول سوسائٹی کے عہدیداران نے تقریب میں شہداء کے خاندانوں کے لئے مالی امداد سمیت اہم پیکجز کااعلان کیا۔ ڈی پی او عمران احمد ملک نے کہا کہ ضلع رحیم یار خان پولیس 42 شہداءکی قربانیوں کی امین فورس ہے۔شہداءپولیس کی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
ڈی پی او عمران احمد ملک نے کہا کہ شہداءپولیس جرات و بہادری اور اپنے فرض سے وفا کے پیکر ہیں۔شہداءکے ورثاء محکمہ پولیس کے وی آئی پیز ہیں۔شہداءپولیس کی فیملیز کی فلاح و بہبود اور ویلفیئر کا مکمل خیال رکھا جا رہا ہے۔
۔۔۔