وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین مکہ مکرمہ پہنچ گئے

مکہ مکرمہ ۔19مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین مکہ مکرمہ پہنچ گئے،عمرہ کی ادائیگی کے بعد پاکستان حج مشن مکہ کا دورہ کرینگے۔

ترجمان مذہبی امور کی جانب سے اتوار کو جاری کئے گئے بیان کے مطابق چوہدری سالک حسین آج اتوار کے روز سعودی اداروں، کیٹرنگ کمپنیوں اور عازمین حج کی رہائش گاہوں کا دورہ کرینگے۔ ترجمان مذہبی امور نے بتایا کہ اب تک 93 پروازوں کے ذریعے 22 ہزار 696 عازمین حج مدینہ منورہ پہنچے ہیں۔