ڈپٹی کمشنر خرم پرویز کی زیر صدارت رمضان بازار فعال کرنے کے حوالے سے اہم اجلاس

رحیم یار خان(ویب ڈیسک) ڈپٹی کمشنر خرم پرویز کی زیر صدارت رمضان بازار فعال کرنے کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ رمضان بازار کے قیام کے حوالہ سے اندر ایک یوم تمام تیاری مکمل کی جائیں اور یکم رمضان المبارک سے قبل رمضان بازار کو فنکشنل کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر رمضان بازار میں اشیاء ضروریہ عام مارکیٹ سے کم نرخوں پر دستیاب ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ رمضان بازار میں خریداری کے لئے آنے والے صارفین کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے انتظامات کو یقینی بنایا جائے جبکہ ضلع بھر کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس ماہ صیام میں اوور چارجنگ اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت کریک ڈاؤن عمل میں لائیں۔ گرانفروشوں کو معافی نہیں دی جائے گی اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کو بذات خود مانیٹر کروں گا۔