ڈپٹی کمشنر نے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے مستحقین کے تصدیقی عمل کو چیک کیا

رحیم یار خان(ویب ڈیسک):وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا نگہبان رمضان راشن ڈور پیکج کے تحت حکومت پنجاب کی جانب سے فراہم کردہ ڈیٹا کے تصدیقی عمل کا جائزہ لینے کے لئے ڈپٹی کمشنر شکیل احمد بھٹی نے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے مستحقین کے تصدیقی عمل کو چیک کیا۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے ضلع میں نگہبان رمضان راشن پیکج کے تحت 4لاکھ57ہزار 100مستحقین کو راشن دہلیز پر فراہم کیا جائے۔راشن پیکج دہلیز پر فراہمی کے لئے محکمہ مال، بلدہاتی ادارے، صحت، پولیس اور دیگر تعاون کرنے والے اداروں کی ٹیمیں گھر گھر جاکر تصدیق کا عمل مکمل کر رہی ہیں جبکہ ضلع میں تقریباً3لاکھ کے قریب مستحق گھرانوں کی ڈیٹا کے مطابق تصدیق مکمل کی جا چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ100فیصد نتائج کے حصول کے لئے مسنگ رابطہ نمبرز، ایڈریس، شناختی کارڈ نمبرز اور مینوئل طریقے سے مستحق گھرانوں تک رسائی کو یقینی بنایا جائے گا۔علاوہ ازیں حکومت پنجاب 60ہزار سے کم آمدن والے گھرانوں کو رمضان المبارک میں مرحلہ وار10کلو گرام آٹا کے تین تھیلے فراہم کرے گی۔ڈپٹی کمشنر نے رمضان میں آٹا فراہمی کے لئے بھی پوائنٹس قائم کرنے کے حوالہ سے مرکزی عید گاہ سمیت دیگر مختلف ایریاز کادورہ کیا۔