سرکاری ملازمین کے چھٹی کرنے پر پابندی عائد

ملک میں 8 فروری کو عام انتخابات کے معاملے پر ڈی سی اسلام آباد نے بطور ڈسٹرکٹ ریٹرنگ افسر اقدامات کا آغاز کردیا۔ڈسٹرکٹ ریٹرنگ افسر کی جانب سے تعلیمی اداروں میں اسٹاف کی چھٹیوں پر پابندی عائد کردی گئی، عام انتخابات تک سرکاری ملازمین کو چھٹی کی اجازت نہیں ہوگی۔ڈسٹرکٹ ریٹرنگ افسر نے ڈی جی فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کو مراسلہ لکھا جس کے مطابق میٹرنٹی اور میڈیکل لیوز کے لئے استثناء حاصل ہوگا۔سندھ میں بھی ڈی آر اوز اور آر اوز کی ٹریننگ دوبارہ شروع ہوگئی ہے۔صوبائی الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ٹریننگ 19 دسمبر 2023 کو مکمل ہوگی۔الیکشن کمیشن نے اعلامیے میں بتایا کہ صوبے میں 191 ریٹرننگ آفیسرز ہیں، جن میں61 قومی اور 130 صوبائی اسمبلی کے ریٹرننگ افسران شامل ہیں، صوبہ بھر میں 30 ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز کو ٹریننگ دی جارہی ہے۔اعلامیے کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سینئر افسران ٹریننگ دے رہے ہیں آر اواز اور ڈی آر اوز کو ٹریننگ دے رہے ہیں۔