رحیم یارخان: پولیس سکیورٹی ہائی الرٹ ضلع بھر میں نماز جمعہ کے اجتماعات کا پرامن انعقاد، پولیس افسران تھانہ جات اور ایگل اسکارڈ کی گشت و سنیپ چیکنگ ٹریفک و سکیورٹی سٹاف نے بھی فرائض سر انجام دئیے۔ تفصیل کے مطابق ڈی پی او رضوان عمر گوندل کی ہدایات اور احکامات کی روشنی میں ضلع بھر کے 503 نماز جمعہ کے اجتماعات کے پر امن انعقاد کے لیے پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات عمل میں لائے گئے تھے، نمازیوں کی تعداد کو مد نظر رکھتے ہوئے ہر مسجد اور امام بارگاہ پر عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے پولیس افسران و جوان تعینات کیے گئے تھے، جس میں مقامی تھانہ جات کی نفری نے الرٹ رہتے ہوئے سکیورٹی کے فرائض سر انجام دئیے جبکہ ان کی معاونت کے لیے مقامی انتظامیہ کی جانب سے رضا کار بھی تعینات تھے، جبکہ ٹریفک پولیس اہلکاروں نے بڑے اجتماعات پر فرائض سر انجام دیتے ہوئے ٹریفک کنٹرول و پارکنگ کی ذمہ داری نبھائی تھانہ جات کے گشت پر مامور پولیس افسران و ایگل اسکارڈ اور سکیورٹی سٹاف کے اہلکاروں نے بھی نماز جمعہ کے اطراف میں گشت رواں رکھتے ہوئے سنیپ چیکنگ کی اور اہلکاروں کو الرٹ رکھنے کے لیے انہیں چیک کرنے کے ساتھ ہدایات بھی جاری کیں اور ان کے ساتھ مل کر امن و امان کے لیے اپنے فرائض سر انجام دئیے۔
پولیس سکیورٹی ہائی الرٹ ضلع بھر میں نماز جمعہ کے 503 اجتماعات کا پر امن انعقاد