بلاول بھٹو زرداری وزیراعظم بنیں گے تو عوام کی مشکلات ختم ہوں گی، مخدوم سید احمد محمود

ویب ڈیسک :

پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر و سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود نے ملکی حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پائیدار اقتصادی ترقی کیلئے ایک مستحکم فریم ورک کی ضرورت ہوا کرتی ہے، سیاسی استحکام کا مطلب کسی ایک فرد یا سیاسی جماعت کے اقتدار کا تسلسل نہیں،
انہوں نے کہا کہ شہید زوالفقار بھٹو کے بعد سے پاکستان نجات دہندہ کی تلاش میں سرگرداں ہیں ہم ناکام اس لئے ہیں کہ ہر نام نہاد نجات دہندہ نے پہلے سے موجود بنیادوں پر استوار کرنے کے بجائے دوبارہ ایجاد کرنے کی کوشش کی ہے بدقسمتی سے قوم کو بچانے اور ملکی ترقی و خوشحالی والے عظیم ہیروز کا تصور پاکستان کی سیاسی سوچ میں اہم ترین عنصر کے طور پر رائج ہوچکا ہے،
مخدوم احمد محمود کا کہنا تھا کہ آج ایک مرتبہ پھر شور و غل ہے کہ نواز شریف آئیں گے اور آتے ہی پاکستان کی تقدیر بدل دیں گے لیکن قوم پوچھنے کی جسارت اور جاننا چاہںتی ہے کہ شہباز شریف 16 مہینوں کی حکومت کے دوران کتنی مرتبہ لنڈن تشریف لے جاکر اپنے بڑۓ بھائی میاں محمد نواز شریف سے گائیڈ لائن لیکر اسحاق ڈار کی بحالی تک ہر مشورہ بڑئے میاں صاحب کا نہیں ؟ عوام کو جاتے جاتے میاں شہباز شریف نے یہ نہیں سنایا تھا کہ میں سرخرو ہوکر جارہا ہوں اب آپ جانے یا آپکا ملک،
مخدوم احمد محمود کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت صرف پاکستان پیپلزپارٹی عام انتخابات کا مطالبہ کر رہی ہے کیونکہ ملک کو مشکل سے نکالنے کے لئے عام انتخابات ضروری ہیں، الیکشن کمیشن کو چاہیے کہ جلد سے جلد انتخابات کے لئے شیڈیول کا اعلان کرے، مہنگائی، بیروزگاری اور معاشی بدحالی غریبوں سے جینے کا حوصلہ چھین رہی ہے، پیپلزپارٹی اقتدار میں آتی ہے تو ملک ترقی کرتا ہے اور نوجوانوں کو روزگار ملتا ہے، یہ صدر آصف علی زرداری کا کارنامہ ہے آج بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے 90 لاکھ غریب خاندانوں کی مالی امداد کی جا رہی ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری وزیر خارجہ بنے تو پاکستان کی عالمی ساکھ بحال ہوئی۔ بلاول بھٹو زرداری وزیراعظم بنیں گے تو عوام کی مشکلات ختم ہوں گی،