افغانستان میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 2000 سے بڑھ گئی، 9240 زخمی

کابل۔(اے پی پی):افغانستان کے ہرات اور دیگر مغربی صوبوں میں آنے والے طاقتور زلزلے کے نتیجے میں2,053 افراد ہلاک اور 9,240 زخمی ہوئے ہیں ۔برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق افغانستان میں قدرتی آفات کی وزارت کے ترجمان ملا جانان صائق نے میڈیا کو بتایا کہ حالیہ زلزے سے 2,053 افراد ہلاک، 9,240 زخمی اور 1,329 مکانات کو نقصان پہنچا یا تباہ ہو گئے ہیں ۔

انہوں نے مزید بتایا کہ زلزلے سے مٹی کے تودے گرنے اور منہدم عمارتوں کے نیچے لوگوں کے پھنسنے کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔واضح رہے کہ زلزلے کا مرکز ہرات سے 40 کلومیٹر (25 میل) شمال مغرب میں تھا اور اس کے بعد4اعشاریہ 6اور 6اعشاریہ 3 شدت کے7آفٹر شاکس آئے ہرات شہر ایران کی سرحد سے 120 کلومیٹر مشرق میں واقع ہے اور افغانستان کا ثقافتی مرکز سمجھا جاتا ہے۔