مقبول کی بجائے ملک کیلیے درست فیصلوں پریقین رکھتے ہیں، نگراں وزیراعظم

 اسلام آباد:  نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ معیشت کی بحالی کیلیےحکومت اقدامات کررہی ہے، جلد بہتری نظرآناشروع ہوجائے گی۔

اپنے بیان میں نگراں وزیراعظم  انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ گورننس کےمعاملات کوبہترکرنے کیلیے کوشاں ہیں، معاشی بحالی کے لیے  اقدامات کررہے ہیں، حکومتی اقدامات سے جلد بہتری نظر  آنا شروع ہوجائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ایس آئی ایف سی کےتحت معیشت کی بحالی اور زرعی  شعبے کے لیے اہم اقدامات کیے گئے ہیں،سرحدی علاقوں میں اسمگلنگ کی روک تھام کیلیے گہری نظررکھے ہوئے ہیں۔

سرمایہ کاری کے موضوع پر نگراں وزیراعظم نے کہا کہ خلیجی ممالک معدنیات کےشعبےمیں سرمایہ کاری کےخواہشمند ہیں، اور  سرمایہ کاری کےحوالےسے سعودی ولی عہد اورآرمی چیف کے درمیان مثبت بات  چیت ہوئی ہے۔

انوارالحق  کاکڑ نے کہا کہ   پاکستان خطے کے ممالک کے ساتھ معاشی تعلقات میں بہتری لارہا ہے۔  ان کاکہنا تھاکہ نگراں حکومت اپنےاخراجات پرمکمل نظر رکھے ہوئے ہے، اور پنشن فنڈز کےمسائل کو بھی دیکھ رہےہیں۔

نگراں وزیراعظم نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ  ہم مقبول کی بجائے ملک کیلیے درست فیصلوں پریقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات کیلیے فیصلہ الیکشن کمیشن نےکرناہے۔