رحیم یارخان۔ ضلع کے 15 سب انسپکٹرز انسپکٹر کے عہدے پرترقی یاب، ترقی پانے والوں میں حسین رضانظامی، شبیر احمد، امجد دشتی، رفیق چانڈیہ، جام اعجاز، شبیر احمد جھورڑ، حسن اقبال، اسداللہ مستوئی، رانا اشرف، شہزاد ارشد، فقیر حسین، اکبر جوئیہ، ارسلان، رانا اقبال اور وسیم کوثر شامل ہیں۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے پنجاب بھر میں تین سو سے زائد سب انسپکٹر کو انسپکٹر کے عہدے پر ترقی یاب ہونے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا ترقی پانے والوں میں ضلع رحیم یارخان کے پندرہ سب انسکٹرز شامل ہیں، جن میں انچارج سکیورٹی برانچ حسین رضانظامی، ریڈر ٹو ڈی پی او شبیر احمد، امجد دشتی چوہنگ پولیس سینٹر سپیشل انویسٹی گیشن کورس کر رہے ہیں، رفیق چانڈیہ انچارج سی آئی سے صدر سرکل، جام محمد اعجازایس ایچ او تھانہ سٹی بی ڈویژن ، شبیر احمد جھورڑ ایس ایچ او تھانہ صدر خان پور، حسن اقبال ایس ایچ او تھانہ شیدانی شریف، اسداللہ خان مستوئی پولیس لائن، رانا اشرف انچارج شکایات سیل ڈی پی او آفس، شہزاد ارشد ایس ایچ او تھانہ صدر رحیم یارخان، فقیر حسین ایس ایچ او تھانہ ظاہر پیر، اکبر جوئیہ ایس ایچ او تھانہ صدر صادق آباد، ارسلان ایلیٹ پولیس فورس، رانا محمد اقبال اقبال سی ٹی ڈی اور لیڈی سب انسپکٹر وسیم کوثر تھانہ لیاقت پور تعینات ہیں جو کہ بطور انسپکٹر ترقی یاب ہو چکے ہیں۔
ضلع رحیم یار خان پولیس کے 15 سب انسپکٹرز بطور انسپکٹر ترقی یاب ہو گئے