پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لیا جائے، پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب

پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر و سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود نے چیف کوارڈینیٹر جنوبی پنجاب عبدالقادرشاہین اور ملک ارشد اقبال بھٹہ کے ہمراہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 20 روپے فی لیٹر اضافہ پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے، کیونکہ پٹرولیم مصنوعات میں غیر معمولی اضافہ مہنگائی کا نیا طوفان لائے گا قیمتوں میں اضافہ سے عوام کی قوت خرید میں کمی کاروباری سرگرمیاں ماند پڑ جائینگی، کاروبار اور عوام کو تباہ کن نتائج سے بچانے کیلئے حکومت فیصلے پر نظرثانی کرئے اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ فی الفور واپس لینے کے ساتھ ساتھ عوام کو روز مرہ استعمال کی اشیاء میں مکمل ریلیف فراہم کرئے،
پارٹی راہنماوں کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کم جبکہ ملک میں اضافہ کرنا سمجھ سے بالاتر ہے، اوگرا ن 10 روپے اضافہ یا سابقہ قیمتیں برقرار رکھنے کی سمری ارسال کی حکومت نے 20 روپے اضافہ کا بم چلا کر جشن آزادی کی خوشیوں پر پانی ڈال دیا، پہلے ہی غریب آدمی بدترین مہنگائی کی وجہ سے زندہ درگور ہوچکا ہے اس اضافے نے تو ان سے ایک وقت کی روٹی کا نوالہ بھی چھین لیا ہے، ایک طرف پیٹرول کی قیمت بڑھائی جارہی ہے تو دوسری طرف بجلی گیس کے فی یونٹ قیمتوں میں اضافہ سمیت آٹا گھی چینی اور سبزیوں کی قیمتوں کو بھی آسمان تک پہنچا دیا گیا ہے، اگر اس مہنگائی کی لہر کو ختم نہ کیا گیا تو پھر آپکو غریبوں کی جانب سے روزانہ کی بنیادوں پر خودکشیاں کرنے کی خبریں آئیں گی ابھی بھی وقت ہے کہ اس فیصلے پر نظرثانی کی جائےاور صرف غریبوں کا گھلا گھونٹنے کی بجائے ٹیکسوں کا سارا بوجھ اشرافیہ پر ڈالا جائے،
پارٹی راہنماوں نے وزیراعظم میاں شہباز شریف کو مشورہ دیا کہ وہ اقتدار چھوڑنے سے پہلے اپنی غلطیوں کو سدھار لیں اور مہنگائی میں کیے ہوئے اضافے کو واپس لے لیں،