پاکستان کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی

پاکستان کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 27 جولائی جو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے میں ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 7 کروڑ 4 لاکھ ڈالر کم ہوئے۔

زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 27 جولائی تک 13 ارب 46 کروڑ ڈالر رہے۔  اسٹیٹ بینک کے ذخائر 3 کروڑ 23 لاکھ ڈالر کم ہوکر 8 ارب 15 کروڑ ڈالر رہے۔ 

27 جولائی تک کمرشل بینکوں کا ڈالر کا ذخیرہ 3 کروڑ 81 لاکھ ڈالر کم ہوکر 5 ارب 30 کروڑ ڈالر رہا۔